مکہ مسجد میں یوم القرآن جلسوںکی اجازت

حیدرآباد ۔ یکم مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود دانا کشور نے احکامات جاری کئے۔ رمضان المبارک میں 5 جمعہ آرہے ہیں ، لہذا پہلا ، چوتھا اور پانچواں یعنی جمعۃ الوداع مجلس کو الاٹ کیا گیا ۔ دوسرا جمعہ آل انڈیا سنی علماء بورڈ اور تیسرا جمعہ مجلس بچاؤ تحریک کو الاٹ کیا گیا ہے۔ جلسہ کے سلسلہ میں بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جلسہ کو دو گھنٹے میں مکمل کرنا ہوگا اور سیاسی اغراض کیلئے اس کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Comment