حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : مکہ مسجد میں 3 جولائی بعد نماز جمعہ مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ یوم القرآن منعقد ہوگا جس کی نگرانی ڈاکٹر قائم خاں صدر تحریک کریں گے ۔ حافظ و قاری سید عبدالقادر فیصل کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآبؐ میں معراج احمد ، محمد نصیر الدین ، حافظ نوال الرحمان ، سید علی عادل تشریف اللہی گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ اس جلسہ کو سینئیر قائدین تحریک مولانا سید طاہر ، سید مصطفی محمود کے علاوہ دیگر قائدین مخاطب کریں گے ۔ جب کہ محمد مجید اللہ خاں فرحت کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ فرائض نظامت قاری سکندر مرزا انجام دیں گے ۔۔