مکہ مسجد دھماکوں کی 8ویںسالانہ یاد‘مہلوکین کیلئے دعائیہ اجتماع

حیدرآباد۔18مئی( سیاست نیوز)شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں بم دھماکہ کی 8ویں سالانہ یاددونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں پُرامن طور پر منائی گئی ۔اس موقع پر مکہ مسجد میں بعد ظہر خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مصلیان نے اس دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔ مکہ مسجد کے اطراف پیر کی صبح سے پولیس نے محاصرہ کرلیا تھا اور خصوصی فورسیس کے علاوہ فائربریگیڈ اور ایمبولنس تعینات کئے گئے تھے ۔سادہ لباس پولیس مسجد اور قریبی علاقوں میں گشت کرتے ہوئے مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ اسپیشل ریزرو پولیس اور ریاپڈایکشن فورس کے پلاٹونس بھی احتیاطی طور پر تعینات کئے گئے تھے ۔