مکہ مسجد اور شاہی مسجد ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم جاری

حیدرآباد 26 فبروری ( سیاست نیوز)مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین اور مکہ مسجد کی سکیوریٹی پر تعینات ہوم گارڈس کی تنخواہوں کیلئے حکومت نے آج 42 لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج رات دیر گئے جی او ایم ایس 24 جاری کیا گیا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آج عہدیداروں کو ہدایت دی جس پر محکمہ فینانس نے انہیں بجٹ جاری کردیا۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل نے آج اس سلسلہ میں محکمہ فینانس کے عہدیداروں سے بات چیت کی تھی۔ واضح رہے کہ ملازمین اور ہوم گارڈس ڈسمبر اور جنوری کی تنخواہ سے محروم تھے۔ (ابتدائی خبر صفحہ 2 پر )