مچھلی پٹنم ۔ 20 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی): مچھلی پٹنم کے منگینا پوڈی ساحل پر ہفتہ کو ایک 45 سالہ شخص غرق ہوگیا ۔ جس کی شناخت عبدالعزیز ساکن پڈانا ٹاون کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ساحل پہونچا تھا اور نہانے کے دوران یہ المیہ پیش آیا ۔ عبدالعزیز جو تعمیراتی مزدور تھا ساحل پر نہانے کے دوران اچانک بہہ گیا ۔ دوسرے واقعہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ اس 40 سالہ شخص کی نعش کے قریب جراثیم کش دوا کی خالی بوتل پائی گئی ۔ پولیس نے خود کشی کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔۔