شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں لال بیگوں(جھینگروں) اور مچھروں کا مسئلہ موجود نہ ہو اور اسی وجہ سے گھریلو اشیائے صرف میں کیڑے مار دوائیں ہر وقت شامل رہتی ہیں لیکن اس مقصد کے لیے ایک دوا آپ گھر پر خود بھی بنا سکتے ہیں جو ایک سیکنڈ کے اندر اندر کسی بھی لال بیگ یا مچھر کو ہلاک کر سکتی ہے۔
یہ دوا تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آدھا کپ سبزی جاتی تیل (ویجی ٹیبل آئیل)، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو اچھی طرح سے آپس میں ملا لیجیے، آپ کی دوا تیار ہے۔
جب بھی دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اس کے تمام اجزاء ایک بار پھر آپس میں یکجا کر لیں۔ اس کا چھڑکاؤ ان تمام جگہوں پر کریں جہاں لال بیگوں اور مچھروں کی تعداد زیادہ ہو۔ جونہی یہ گھریلو جادوئی اسپرے ان پر پڑے گا وہ اس طرح سے مرنے لگیں گے جیسے آپ نے کوئی خطرناک جراثیم کش دوا ان پر چھڑک دی ہو۔ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اس دوا کے استعمال سے آپ کے گھر میں مچھروں اور لال بیگوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہو جائے گی اور مہنگی دوا پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت بھی الگ ہو گی۔