مٹی کے تودے گرنے سے 39 افراد ہلاک

کولمبو2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا میں گزشتہ2 ہفتوں سے جاری شدید بارش، سیلاب اورزمین کھسکنے کے نتیجہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 39 ہو گئی جبکہ 20افراد زخمی بھی ہوئے، ایک ملین افراد بے گھر ہوگئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے مطابق اس دوران ایک ملین افراد کو گھربار چھوڑنا پڑا۔ جمعرات کے روز سری لنکا کے اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ دو ابھی تک لاپتہ ہیں۔