نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کے بہنوئی رابرٹ وڈرا آج مَنی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضر ہوئے۔ بیرون ملک مبینہ غیر قانونی جائیدادیں خریدنے کے سلسلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ وڈرا کو اِن کی اہلیہ اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ای ڈی آفس کے باہر چھوڑا۔ انھیں ای ڈی کے عہدیداروں نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔