موہن ریڈی جرمن قونصل برائے حیدرآباد مقرر

حیدرآباد 4 اکٹوبر (پی ٹی آئی) ناسکام کے سابق چیرمین بی وی آر موہن ریڈی کو جرمنی کا اعزاز قونصل برائے حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق جرمنی کے سینئر مارٹن نے اور ان کی شریک حیات گیریٹلی نے آج یہاں چیف منسٹر کے چندرشیکھر سے ملاقات کی اور انھیں یہ اطلاع دی۔ موہن ریڈی سائنٹسٹ لمیٹیڈ (سابق انفوٹیک انٹرپرائز میں لمیٹیڈ) کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ہیں۔ کے سی آر نے دورہ کنندہ مہمان کو ریاستی صنعتی و آئی ٹی پالیسیوں سے واقف کروایا اور صنعتی پالیسی کی ایک نقل فراہم کرتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا کی واحد بہترین سنگل ونڈو پالیسی ہے جس کے جواب میں جرمنی سفیر نے تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور جرمن کمپنیوں کے قیام کے لئے اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔