جشن یوم آزادی تقریب میں وزیر جنگلاتی تلنگانہ جوگورامنا نے ایوارڈ پیش کیا
نرمل ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 68 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر عادل آباد میں منعقدہ تقریب میں موٹر وہیکل انسپکٹر نرمل مسٹر محمد ظہیرالدین کو ان کی شاندار کارکردگی پر وزیر جنگلات مسٹر جوگورامنا کے ہاتھوں توصیف نامہ عطا کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن ضلع سپرنٹنڈ۱ٹ پولیس مسٹر گجاراؤ بھوپال موجود تھے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آج سیاست نیوز سید جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ظہیرالدین نے بتایا کہ عظیم رہنماؤں کے ساتھ ہی عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ظالم انگریزوں کے چنگل سے ملک کو آزادی ملی اور آج ہمارا ملک سارے عالم میں ترقی کے ذریعہ انہیں ایک مثال رکھتا ہے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہندوستانی ہیں۔ آج ہمیں ہمارے عظیم رہنماؤں کی قربانی نے ملک کی آزادی کے ساتھ ہی ہر طبقہ کو یکساں ترقی کا موقع فراہم کیا۔ آزادی کی تاریخ کے دن ہم اپنے عظیم رہنماؤں اور عوام کی قربانیوں کو یاد کریں اور قومی یکجہتی کے جذبات کے ساتھ اپنے ملک اور ریاست کی ترقی میں جدوجہد کریں۔ واضح رہیکہ محمد ظہیرالدین موٹر وہیکل انسپکٹر نرمل نے حادثات پر قابو پانے کیلئے کئی مرتبہ روڈ سیفٹی پروگرام ’’سفر‘‘ کے ذریعہ شعور بیداری پروگرامس منعقد کرتے ہوئے ڈرائیورس کے کئی اجلاس منعقد کئے ساتھ ہی سارے ضلع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا تھا جن کو اس تناظر میں ایوارڈ دیا گیا۔ آخر میں محمد ظہیرالدین نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے بزرگوں کی دعاؤں کی مرہون منت آج وہ اس مقام کو پہنچے ہیں۔