حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقے وجئے نگر کالونی میں آج رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب رہزنوں نے پولٹری تاجر کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر پھینکا اور2 لاکھ روپئے نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد شبیر سمیرا پولٹری واقع ٹپہ چبوترہ کا ملازم ہے اور وہ آج رات وجئے نگر کالونی میں مختلف چکن سنٹر سے نقد رقم کی وصولی کے بعدواپس لوٹ رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار رہزن اچانک پہونچے اور اس کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر پھینکا اور دو لاکھ روپئے چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کی ٹیم نے مقام واردات کا معائنہ کرتے ہوئے اس واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کئے ۔ محمد شبیر نے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔