حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) محمد مصدق القاسمی ( جنرل سکریٹری سٹی جمعیتہ العلماء ) کی اطلاع کے بموجب مولانا محمد عبدالقوی ( ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد ) کی ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ مزید عدالتی کارروائی ہونے تک عدالت کا وقت مکمل ہوچکا تھا ۔ جس کی بناء پر بقیہ کارروائی ہفتہ کے دن پوری کرلی جائے گی ۔ مولانا اپنے مقام حیدرآباد پہونچیں گے ۔