مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیول سرویسس کوچنگ

حیدرآباد 27 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے سی ایس سی اکیڈیمی نے اقلیتی طلبہ کو سیول سرویسس امتحان 2016 ء پریلمس 2016 ء منعقد شدنی اگسٹ 2016 ء کے لئے طلباء و طالبات کی کوچنگ کے لئے درخواستوں کی طلبی کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں اعلامیہ کی اجرائی کا اعلان 7 ستمبر کو کردیا گیا جبکہ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 23 اکٹوبر مقرر ہے۔ انٹرنس ٹسٹ یکم نومبر کو منعقد ہوگا اور انٹرویوز 16 اور 17 نومبر کو ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے مانو کے ویب سائیٹ www.manuu.ac.in ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پُر کردہ درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپیوں کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جوکہ کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے حاصل کردہ ہو بحق MANUU کے نام رہنا چاہئے۔ درخواستیں مقررہ وقت سے قبل پہونچ جانی چاہئے۔ رجسٹرار یونیورسٹی کے بموجب منتخب امیدواروں کو ریزیڈنشیل کوچنگ گچی باؤلی میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں دی جائے گی۔ کوچنگ فیس 2 ہزار 575 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کا کوچنگ کیلئے انتخاب انٹرنس اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انٹرنس ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ بنگلور، بیدر، بھوپال، کرنول، لکھنو، نیو دہلی، پٹنہ، سری نگر، ممبئی، آسنسول، اورنگ آباد، کولکتہ، کالی کٹ اور رانچی میں منعقد ہوگا۔ منتخب 20 فیصد امیدواروں کو ہر ماہ 2 ہزار روپیوں کے حساب سے اسٹیپنڈ دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کے سی ایس ای اکیڈیمی سے راست یا فون نمبرات 9963703487 ، 040-23008436 پر ربط کریں۔