موضع کاول میں ہلاکتوں کا ایک سال مکمل

مظفرنگر۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت سکیورٹی کے درمیان سینکڑوں لوگوں بشمول مرکزی وزیر سنجیو بلیان نے آج موضع کاول میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے پہلے سال کی تکمیل پر اجتماع میں شرکت کی ۔ یہی ہلاکتوں کے بعد گزشتہ سال اس ضلع اور پڑوسی شاملی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ ارکان خاندان اور رشتہ داروں نے مذہبی رسوم ادا کئے اور’ہون‘ کا اہتمام کیا۔ لگ بھگ ایک ہزار افراد اس میں شریک ہوئے ۔ بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ نریش ٹکیٹ بھی موجود تھے ۔ مظفرنگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ مذہبی تقریب پرامن طورپر گذر گئی ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ لاء اینڈ آر ڈر کی برقراری کیلئے پیرا ملٹری فورسیس کی 16 کمپنیوں کو اس علاقہ میں پولیس والوں کے علاوہ تعینات کیا گیا تھا۔