موصل میں گھمسان کی لڑائی ، سرکاری فوج مسجد کے قریب تک پہونچ گئی

بغداد ۔ /19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سرکاری فوج مغربی موصل میں اس مسجد کے قریب تک پہونچ چکی ہے جہاں سے آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی نے نظام خلافت کا اعلان کیا تھا اور وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے نظر آئے تھے ۔ یہاں آسمان پر ہیلی کاپٹرس دکھائی دے رہے ہیں اور فوج دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کررہی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ لڑائی کے دوران خودکش کار بم دھماکہ بھی ہوا جس کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا ۔ موصل کے پرانے شہر میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی نے جولائی 2014 ء میں عراق کے تقریباً ایک تہائی حصے پر قبضے کے بعد النوری مسجد میں خطبہ جمعہ کے موقع پر ’’نظام خلافت‘‘ کا اعلان کیا تھا ۔