موسی ندی کی صفائی کا کام اولین ترجیح:دتاتریہ

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موسی ندی کی صفائی کے کاموں میں تیزی لائی جانی چاہئے ۔ مرکزی مملکتی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسی ندی کی صفائی کے دوسرے مرحلے کی تجاویز مرکز کو بھیجی جانی چاہئے تا کہ مطلوبہ بجٹ حاصل کیا جاسکے ۔ انہوں نے آج موسی ندی پراجکٹ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ شہر کے بعض علاقوں میں موثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے بیرونی اشتراک سے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 تا ان آربٹ مال تعمیر کئے جانے والے برج کا حوالہ دیا ۔ جس پر 350 کروڑ کی لاگت آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی پراجکٹ مقامی دستیاب ٹکنالوجی کے ذریعہ مختصر مدت میں صرف 63 کروڑ میںمکمل کیا جاسکتا ہے ۔ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔