موسم سرما میں بھی متنازعہ ڈوکلام میں چینی فوج تعینات

بیجنگ ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی فوج نے آج یہ اشارہ دیا ہیکہ موسم سرما کے دوران متنازعہ ڈوکلام علاقہ میں وہ قابل لحاظ فوجیوں کی تعیناتی کو یقینی بنائے گا جس سے ایک بار پھر یہی ظاہر ہوتا ہیکہ چین اس علاقہ کو چینی سرزمین تصور کرتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہیکہ ہندوستان اور چین نے 28 اگست کو 73 روز تک جاری رہنے والے سرحدی تنازعہ کی اس وقت یکسوئی کرلی تھی جب پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے ہندوستان نے تنگ چکن نیک علاقہ میں ایک اسٹریٹیجک سڑک کی تعمیر روک دی تھی جو شمال۔ مشرقی ریاستوں کو جوڑتی ہے۔ دوسری طرف بھوٹان نے بھی دعویٰ کیا ہیکہ ڈوکلام اس کا علاقہ ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب کی سڑک کی تعمیر کئے جانے پر ہندوستان نے یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ اس طرح اس تنگ راہداری کی سیکوریٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ڈوکلام میں آزاد علاقہ بھوٹان کے سلسلہ میں چین اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور وزیراعظم ہند نریندر مودی اپوزیشن کی سخت تنقیدکا نشانہ بنے تھے۔