حیدرآباد۔20جولائی ( سیاست نیوز) میلاردیوپلی پولیس نے مور کو زو حکام کے حوالہ کردیا ‘ جسے آج دوپہر ایک اسکول سے حاصل کیا گیا ۔ انسپکٹر میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں مور تھا جس کو ہیڈ ماسٹر اور طلبہ نے پکڑ لیا اور پولیس کے سپرد کیااورپولیس نے زو حکام کے حوالے کیا۔