مودی ’ٹائم پرسن آف دی ایئر‘ ایوارڈ کے لئے پسندیدہ: سروے

نیویارک۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ’ٹائم پرسن آف دی ایئر‘ سروے میں اس ایوارڈ کے لئے پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ یہ سروے آن لائن کروایا گیا تھا جس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سالانہ اعزاز کے لئے دیگر امیدواروں پر وزیراعظم ہند نریندر مودی کو واضح سبقت حاصل ہے۔ وہ 16.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے دیگر امیدواروں سے آگے ہیں۔ دوسرے مقام پر فرگوسن میں احتجاج کرنے والے عوام ہیں جنھیں 9.2 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ٹائم کا یہ سروے کل نصف شب کو مکمل ہوچکا ہے جب کہ ٹائم میگزین کے ایڈیٹرس ’پرسن آف دی ایئر‘ کا انتخاب کریں گے۔ قارئین کے پول کا نتیجہ 8 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔