حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) سی پی آئی نیشنل جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے اترپردیش میں ایک وومنس شیلٹر ہوم میں 24 کمسن و نوجوان لڑکیوں کی متواتر عصمت ریزی پر صدمہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی ۔ نتیش اور یوگی کے راج میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہار أ اترپردیش اور ملک بھر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور یہ سب متعلقہ حکومتوںکی ناکامیوں کا نتیجہ ہے ۔ یو پی وومنس شیلٹر کی 15 لڑکیاں ہنوز لاپتہ ہیں اور جو جوڑا یہ شیلٹر چلایا کرتا تھا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 10 سال کی ایک کمسن لڑکی یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی اور اسی نے یہاں ہونے والے گھناؤنے عمل کی اطلاع دی تھی ۔ سی پی آئی نے تشویش ظاہر کی کہ کسی لائسنس کے بغیر اس طرح کا شیلٹر کس طرح چلایا جاسکتا ہے ۔