مودی ۔ اوباما مشترکہ ریڈیو خطاب

نئی دہلی 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر اوباما کا مشترکہ ریڈیو خطاب ’’من کی بات‘‘ ریکارڈ کرلیا گیا ہے جو 27 جنوری کو ہندوستانی وقت کے مطابق 8 بجے شب نشر کیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے آج ٹوئٹر پر اوباما کے ساتھ ایک تصویر بھی پیش کی جس کے کیپشن میں ’’ہمارے من کی بات ایک دوسرے میں بانٹتے ہوئے‘‘ درج کیا گیا ہے۔ مودی گزشتہ اکٹوبر سے من کی بات کے زیرعنوان ریڈیو پر قوم سے ماہانہ خطاب کررہے ہیں۔