نئی دہلی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے بتایا کہ امریکہ میں نواز شریف اور وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کا منصوبہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نریندر مودی نیویارک جارہے ہیں۔ وزارت خارجہ ترجمان سید اکبرالدین نے کہاکہ پڑوسی ممالک کو اولیت دینے کی پالیسی کے حصہ کے طور پر مودی صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے ملاقات کرینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا مودی ۔نواز شریف ملاقات ہوگی، اُنھوں نے کہا کہ ابھی کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔