مودی کے خلاف شکایت کی 12 جون سے سماعت

احمد آباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : عدالت میں 12 جون سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف داخل کردہ ایف آئی آر کی درخواست پر سماعت و مباحث کا آغاز ہوگا ۔ نریندر مودی نے 2012 کے اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو پیش کردہ اپنے حلفنامہ میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا تھا ۔ اس سچائی کو پوشیدہ رکھنے اور الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل میجسٹریٹ ایم ایم شیخ احمد آباد رورل کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی کے رکن نشانت ورما کے بیان کو قلم بند کیا ہے جنہوں نے ایف آئی آر درج کرانے کی خواہش کرتے ہوئے مودی کے خلاف پولیس تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔