مودی کی ٹرمپ کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت

واشنگٹن،27جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے ،جسے انہوں نے تہہ دل سے قبول کرلیا اور وہ جلد ہی ہندوستان کے دورے پر جائیں گے ۔یہاں جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی دعوت کو دل خوشی سے قبول کرلیا ہے اور انہوں نے آنے والے وقت میں باہمی دوستی کے جذبے سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس میں وفد سطح کی بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے مسٹر ٹرمپ اور ان کے خاندان کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ آپ مجھے ہندوستان میں استقبال اور میزبانی کا موقع دیں گے ۔دونوں رہنماؤں کے پہلی یہ پہلی دو طرفہ ملاقات تھی۔مسٹر ٹرمپ نے امریکی دورے پر آئے مسٹر مودی کی باربار تعریف کی اور انہیں عظیم وزیراعظم کہہ کر خطاب کیا۔