حیدرآباد 16 مئی ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ نریندر مودی کے حق میں چلنے والی لہر نے سیما آندھرا میں ان کی پارٹی کی شکست میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی لہر نے اثر کیا اور عوام نے تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں رہیں گے او ر عوام کے کاز کیلئے کام کرینگے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی 2019 کے انتخابات کا انتظار کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے صرف ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک رکن اسمبلی سے اپنی شروعات کی تھی اور اب اس کی طاقت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔