مودی کو ہلاک کرنے کا کنٹراکٹ طلب کرنے والا شخص گرفتار

جئے پور 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جئے پور میں ایک 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہلاک کرنے کا کنٹراکٹ طلب کیا ہے ۔ ڈی سی پی ایسٹ راہول جین نے بتایا کہ ہم کو قابل اعتراض پوسٹ کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔ اس کے بعد اس شخص کا پتہ چلاتے ہوئے اسے سائبر سیل کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کی نوین کمار یادو کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو ہریانہ کا ساکن ہے۔ اس نے کہا تھا کہ اگر کئی وزیر اعظم کو ہلاک کروانا چاہتا ہے تو اس کو کنٹراکٹ دے سکتا ہے ۔ اس کے پاس مکمل منصوبہ تیار ہے ۔