مودی کا 4مئی کو بستی میں جلسہ عام خطاب

بستی 2مئی(سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندرمودی چار مئی کو اترپردیش کے بستی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)رکن پارلیمنٹ بستی لوک سبھا حلقے کے امیدوار ہریش دویویدی نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مسٹر مودی ضلع ہیڈکوارٹر کے پالی ٹیکنک کالج کے میدان میں چار مئی کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کالج کے میدان میں منعقد ہونے والے انتخابی جلسے میں بی جے پی کے ڈمریا گنج سیٹ سے امیدوار جگدمبکا پال،سنت کبیر نگر سیٹ سے امیدوا پروین نشاد کے علاوہ تینوں اضلاع کے کارکنان موجود رہیں گے ۔