یانگون۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے آج نوٹوں کی تنسیخ کا تنقید کی بوچھاروں کے دوران دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سخت فیصلے کرنے سے خوف زدہ نہیں ہے اور ملک کے مفاد میں ایسا کرتی رہے گی۔ وہ میانمار میں ہندوستانی برادری کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی تنسیخ کے علاوہ کئی دیگر سخت اور انقلابی اصلاحی اقدامات کئے گئے ہیں جیسا جی ایس ٹی کا نفاذ وغیرہ۔