حیدرآباد۔ 28 جولائی (پی ٹی آئی) وزیراعظم نریندر مودی 7 اگست کو راما گنڈم ضلع کھمم میں این ٹی پی سی کے 1600 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع عادل آباد کے جئے پور میں 1200 میگاواٹ سنگارینی تھرمل پلانٹ کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دعوت پر وزیراعظم پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں۔