سورت 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سورت کے ایک نامور ڈائمنڈ مرچنٹ جنھوں نے 2015 ء میں وزیراعظم نریندر مودی کے خصوصی طور پر تیار کردہ سوٹ کو ہراج میں خریدا تھا، اُنھیں مبینہ طور پر خود اُن کے دو بھائیوں نے ایک کروڑ کا دھوکہ دیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ دھرم نندن ڈائمنڈس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے چیرمین لال جی بھائی پٹیل مودی کا سوٹ 4.31 کروڑ روپئے میں خرید کر شہ سرخیوں میں آئے تھے۔ اب یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اُن کے دو بھائی ہمت اور وجئے کوشیا نے ہیروں کی خریداری کے معاملہ میں اُنھیں دھوکہ دیا ہے۔