مودی پارٹی کارکنوںکی زبان کو لگام دیں :استادامجد علی خان

لکھنو/ ممبئی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عدم رواداری کی فضاء کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرود نواز استاد امجد علی خان نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہیئے کہ پارٹی کے خاطی ارکان کی زبان کو لگام دیں ‘ قاصر رہنے کی صورت میں امن کے لئے خطرہ پیدا ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصنفین اور فنکاروں کی جانب سے ایوارڈس واپس کرنے میں کوئی غلطی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’’پاگل نہیں ہیں‘‘بلکہ ملک کی صورتحال پر انہیں سخت تکلیف ہورہی ہے ۔ اس سوال پر کہ کیا وہ اپنے ایوارڈس واپس کرنے پر غور کررہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں

 

بعض طاقتیں آر ایس ایس کو بدنام کرنے کوشاں : بھیا جیجوش
رانچی۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ نے آج کہا کہ بعض طاقتیں ملک میں ہونے والے واقعات میں سنگھ پریوار کو گھسٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور بعض قابل مذمت واقعات سے آر ایس ایس کو جوڑ رہے ہیں ‘ جب کہ یہ درست نہیں ہے ۔ گذشتہ چند دنوں میں بعض طاقتوں سے آر ایس ایس کو مختلف واقعات میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے ۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے کہا کہ آر ایس ایس کو کسی بھی واقعہ کیلئے ذمہ دار ٹہرانا ہندو سماج کی ’’ توہین ‘‘ ہے ۔ ہمارا ایقان ہے کہ سنگھ پریوار کو غیر صروری گھسیٹا جارہا ہے ‘ ایسی سازش کی جارہی ہے کہ آر ایس ایس کو پھنسایا جائے‘ ایسے حالات سماج کیلئے ٹھیک نہیں ہیں ۔۔