کولکاتا ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سوامی اتمستھا نند مہاراج (صدر رام کرشنا مٹھ اینڈ مشن آرڈر) کی عیادت کی، جنھیں وہ اپنا گرو مانتے ہیں۔ مودی شہر میں واقع رام کرشنا مشن سیوا پرتسٹھان گئے جہاں زائد از 90 سالہ سادھو بیماری سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ مودی نے اُن کے چرن چھوئے اور سادھو مہاراج نے انھیں بیلرمٹھ مندر کی مقدس شال اور دھوتی کا تحفہ دیا۔ دونوں نے گجراتی میں بات کی، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور پرانے دنوں کو یاد کیا۔ جب یہ دونوں راجکوٹ میں تھے ، تب مودی ان سے رہنمائی پاتے تھے۔