نئی دہلی 16جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کی فیفا فٹ بال کپ جیتنے پر فرانس کو دی گئی مبارکبادکی تنقید کرتے ہوئے انہیں واپس بلانے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیا ہے ۔محترمہ بیدی نے فرانس کے فیفا ورلڈ فٹ بال چمپئن بننے کے بعد اتوار کی شب کو ٹوئٹر پرمبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا ” ہم پڈوچیری کے لوگوں (جو پہلے فرانس کا کالونی تھا) نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے ۔ مبارک دوستو۔ فرانس کی کیا شاندار مخلوط ٹیم تھی۔ کھیل جوڑتا ہے‘‘۔ ماکن نے پیر کو کرن بیدی کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ناقابل قبول ہے اور یقینی طور پر ملک مخالف ہے ۔