سنگاپور ۔ 26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی سنگاپور میں کلیفورڈ پیئر مقام پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے ۔ وزیراعظم مودی 31 مئی کو تین روزہ دورہ پر سنگاپور پہونچ رہے ہیں ۔ 1948 ء میں مہاتما گاندھی کی استھیاں ہندوستان اور دنیا کے مختلف حصوں کو روانہ کردی گئیں تھیں ، سنگاپور کو بھی استھیاں دی گئی تھیں اب یہ استھیاں مودی کے ہاتھوں سنگاپور کے سمندر میں بہادی جائیں گی ۔ کلیفورڈ پیئر سنگاپور کا سمندری سرحدی حصہ ہے جہاں نوآبادیاتی حکومت قائم ہے ۔ اس مجسمہ کی 2 جون کو نقاب کشائی ہوگی ۔ دونوں ملکوں سنگاپور اور ہندوستان کے درمیان تعلقات مستحکم ہونے کی علامت ہے ۔ وزیراعظم مودی ساؤتھ بریج روڈ پر واقع تین مندروں کا دورہ کریں گے ۔