مودی زمین کو بہتر سیارہ بنانے پرعزم

نئی دہلی، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوم ارض (ارتھ ڈے ) کے موقع پر زمین کو مستقبل کی نسلوں کو بہتر سیارے بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ "یہ ہماری ‘ماں دھرا’ کے لئے ایک بڑی خراج عقیدت ہوگی”۔یہاں ایک سرکاری بیان میں وزیر اعظم نے ان تمام افراد اور تنظیموں کو مبارک باد دی جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور لگاتار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے تھے ۔