مودی حکومت کی دو سالہ حکمرانی پرتنقید

کارکردگی کے بغیر جشن بے معنی، کانگریس ، این سی پی ، بی جے ڈی کا ریمارک
نئی دہلی ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معمولی دو مسکراہٹوں کے بغیر ہی دو سال گزرگئے ابھی تو کئی میل چلنا ہے ۔ اس طرح کا ریمارک این سی پی لیڈر ڈی پی ترپاٹھی نے کیا ان کے ہمراہ دیگراپوزیشن پارٹیوں نے جیسے کانگریس اور بی جے ڈی نے تبصرہ کیا کہ نریندر مودی حکومت نے کارکردگی کے بغیر ہی جشن منایا ہے تو یہ ایک بے معنی اور بے رونق جشن ہوا ۔ ترپاٹھی کے علاوہ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری اور بی جے ڈی لیڈر ٹی ستیہ پتی نے این ڈی اے حکومت کی کئی خامیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ اچھی حکمرانی کے بغیر یہ گروپ اب 2019 ء لوک سبھا انتخابات پر نظر رکھا ہوا ہے ۔ بات صرف ایک مسئلہ کی کریں کیوں کہ قیمتوں کا مسئلہ ہی عام آدمی کو متاثر کرتا ہے جبکہ مودی نے سال 2014 ء لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی مہم کے دوران کئی مسائل پر بات کی تھی اب کیا ہورہا ہے سب جانتے ہیں ۔ صرف صنعتی یا زرعی مسئلہ کو ہی لیجئے ان میں سے کونسا شعبہ خوش ہے ؟ اگر اپ کو اس میں خوشیوں کی لہر دکھائی دے رہی ہے تو یہ مبالغہ آرائی ہے ۔ یہاں ایسی کوئی خوشحالی نہیں ہے یہاں ایسا کچھ ہوا ہی نہیں کہ جس سے عوام خوش ہوجائیں ۔ تیواری نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران عوام نے وزیراعظم کو صرف 2019 ء کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھا ہے ان کی ایسی دوڑ پر عوام ہنس رہے ہیں۔