مودی اور پوٹن کی ٹیلی فون پر بات چیت

نئی دہلی ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے آج یہاں ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ اس دوران دونوں قائدین نے کلیدی باہمی و بین الاقوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی اور دہشت گردی سے نمٹنے تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ روسی سفارتی ذرائع کے مطابق مودی پوٹن نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کیلئے مودی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دیگر عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کاعہد کیا ۔ دونوں قائدین نے ایک دوسرے کو سال نو کی پرتپاک مبارکباد دی ۔