مودی اور شاہ کیخلاف کانگریس ایم پی کی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تازہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت
نئی دہلی۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ شمیتا دیو ایک درخواست کو مسترد کردیا جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے خلاف کارروائی کی اسدعا کی گئی تھی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بینچ نے تاہم شمیتا دیو کو ہی آزادی دی کہ انتخابی مہم کے دوران مودی اور شاہ کی طرف سے کی گئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کی گئی شکایات کو مسترد کرنے الیکشن کمیشن کے احکام کے ضمن میں تازہ درخواست دائر کریں۔ عدالت عظمیٰ نے سلچر کی نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ کو دو دن قبل ہدایت کی تھی کہ مبینہ نفرت پر مبنی تقاریر اور سیاسی پروپگنڈہ کے طور پر مسلح افواج کے حوالے جیسے انتخاببی ضابطہ اخلاق کی مختلف خلاف ورزیوں کو مختلف شکایات الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں کلین چٹ دیئے جانے سے متعلق احکام کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’صحیح یا غلط‘‘ بہرحال انتخابی ادارہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر جو کچھ بھی فیصلہ کیا ہے، اس پر کسی سماعت کیلئے تازہ درخواست دائر کی ضرورت ہے۔