ممبئی : این سی پی صدر شرد پوار نے آج اس بات کی پیشن گوئی کی کہ آئندہ لوک سبھا کے چناؤ مودی او ر راہل کے درمیان نہیں ہوں گے اور نتائج بھی حیرت انگیز آئیں گے ۔ اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ لوک سبھا معلق ہوگی جس کے پاس زیادہ نشستیں ہوں گی اسی کاوزیر اعظم ہوگا ۔ ملک کے معروف نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے شرد پورا نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی اقتدار سے باہر ہوجائے گی ۔او رکسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی ۔
شرد پورا نے مزید کہا کہ 2019میں بھی 2014 جیسے حالات ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کئی ملکوں میں اتحادی سرکاریں کام کررہی ہیں ۔ جیسے جرمنی ، برطانیہ او ریوروپ کے بیشتر ممالک میں ملی جلی سرکار ہیں ۔ بی جے پی کی حکمت عملی ہے کہ آئندہ انتخابات مودی بمقابلہ راہل گاندھی کردئے جائیں ۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ کیونکہ چناؤ کے بعد اس ملک کی قیادت کون کرے گا ؟ یہ بعد میں طے کیا جائے گا۔ مسٹر پوار نے کہا کہ ملک کی عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔ او ریہ تبدیلی آئندہ انتخابات میں واقع ہوگی ۔ کانگریس کا وزیر اعظم ہوگا ایسا نظرآرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں منموہن سنگھ وزیر اعظم نامزد کئے جائیں گے ایسا کسی نے سوچا نہیں تھا ۔ لیکن یہ ممکن ہوا ۔ 2019ء میں بھی یہی حالات پیدا ہوں گے ۔
ایک نئی قیادت ابھر نے کے بھی امکانات ہیں۔ شرد پوار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمین پر پاؤں رکھنے کے عادی ہیں ۔اور وزارت عظمی کیلئے وہ اہل نہیں ہیں اس لئے کچھ کہنا بے معنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی میں سابق آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جیسی لیڈر شپ نہیں ہے ۔ یقیناًوہ بی جے پی کے طاقتور لیڈر ہوسکتے ہیں ۔ مگر ملک کی منصوبہ بندی میں وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ وہ صرف من کی بات کرتے ہیں لیکن ’’جن‘‘ عوام کی بات پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ مسٹر پوار نے کہا کہ مودی کے پاس ٹیم ہے لیکن اس کی ٹیم میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ کیونکہ آج بھی سینکڑوں فائلیں پرائم منسٹر آفس میں دھول چاٹ رہی ہے۔