مودی ، 10 سب سے زیادہ طاقتور شخصیات میں شامل: فوربس

نیویارک۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کو فوربس کی جانب سے تیار کردہ ایک نئی فہرست میں دنیا کی دس سب سے زیادہ طاقتور شخصیات میں شامل کیا گیا ہے جہاں حیرت انگیز طور پر بالکل پہلی بار صدر چین ژی جن پنگ فہرست میں سب سے اوپر ہیں جبکہ ان سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن سرفہرست تھے۔ فوربس 2018ء کی فہرست میں دنیا کی 75 اہم شخصیات کے نام درج ہیں جس میں نریندر مودی کا نواں نمبر ہے۔ فیس بک سی ای او مارک ڈکربرگ 13 ویں مقام پر، وزیراعظم برطانیہ تھریسا مے 14 ویں مقام پر، وزیراعظم چین لی کیگیانگ 15 ویں، ایپل سی ای او ٹم کوک 24 ویں، مکیش امبانی 32 ویں مقام پر اور مائیکرو سافٹ کے ہندوستانی نژاد سی ای او ستیہ ناڈیلا 40 ویں مقام پر موجود ہیں۔