موجودہ سکریٹریٹ پر ’ ٹوئین ٹاورس ‘ کی تعمیر

نئے سکریٹریٹ کی پولو گراونڈ پر تعمیر کے لیے اراضی کا حصول
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے تیزی سے ہونے والی کارروائیوں اور سکندرآباد میں بیسن پولو گراونڈس کی اراضی کے حصول کے بعد ریاست کے موجودہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں دو نئی بلند عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ ’ٹوئین ٹاورس ‘ کی تعمیر کے ذریعہ شہر حیدرآباد کو بلند و بالا عمارتوں کا حامل شہر بنایا جائے گا ۔ جہاں بیرون اور اندرون ملک سیاحوں کے لیے مرکز توجہ بنایا جائے گا ۔ موجودہ سکریٹریٹ کا رقبہ 22 ایکڑ پر محیط ہے اور یہ شہر کے قلب میں واقع ہے ۔ جب کہ یہاں سب سے بڑا بین الاقوامی ’ ٹورسٹ سرکٹ ‘ بنایا جائے گا ۔ اگرچیکہ اس تعلق سے تجویز ابتدائی مرحلہ میں ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس علاقہ میں جوڑواں ٹاورس بنانا چاہتے ہیں ۔ ملائیشیا میں پیٹرنس ٹاورس جیسے ’ٹوئین ٹاورس ‘ بنائے جائیں گے ۔۔