وارانسی، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوان موجدوں کو ملک میں موجودہ پانی بحران کی تباہ کن صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کا راستہ نکالنے اور فصلوں میں پانی کی مطلوبہ مقدار سے کسانوں کو تین گھنٹے پہلے آگاہ کرنے والا ‘سینسر’ تیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر مودی نے ملک بھر کے نوجوان موجدوں سے کہا کہ وہ کوئی ایسا ‘سینسر’ تیار کریں، جس سے کسانوں کو تین گھنٹے پہلے ہی پتہ چل سکے کہ کھیتوں میں لگی ان کی فصلوں میں کتنا پانی موجود ہے اور وہ کتنی دیر تک اس کی ضروریات پورا کرنے میں قابل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے تیار ہونے سے پانی کی بربادی رکے گی ۔