موبائیل ایرفونس پہنا ہوا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

ہتھراس 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پولیس نے کہا ہے کہ سکند راؤ تحصیل میں ایک 20 سالہ فرد جو موبائیل کے ایئر فونس لگائے ریلوے پٹریوں کے قریب سے گزر رہات ھا، مال گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پوردل نگر ریلوے کراسنگ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہاکہ دیپک اپادھیائے جو ایئر فونس لگائے ریلوے پٹریوں کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ وہ اس کے قریب پہونچنے والی ٹرین کی آواز نہیں سن سکا اور ٹرین سے ٹکرانے کے بعد برسر موقع فوت ہوگیا۔

 

1984ء فسادات کے متاثرین سے ہنوز انصاف نہیں ہوا : ایمنسٹی
چندی گڑھ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج کہا کہ یہ شرمناک بات ہیکہ 1984ء کے مخالف سکھ فسادات کے ہزاروں متاثرین اور لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں اور جب تک خاطیوں کو سزاء نہیں مل جاتی ان کی پریشانی ختم ہونے والی نہیں۔ اس قتل عام کے 33 سال تکمیل کے موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ایک مباحثہ کا اہتمام کیا جہاں 15 متاثرین اور ان کے لواحقین کے خاندانوں کے حالات پر روشنی ڈالی گئی۔