واشنگٹن2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں 2014ء کے دوران موبائل فون کے ذریعے مالیاتی ادائیگیوں اور منتقلیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ’’گلوبل موبائل پے منٹ میتھڈز 2014ء ‘‘ رپورٹ کے مطابق 2014ء میں موبائل پے منٹس کی فیلڈ میں زبردست مسابقت کا رجحان سامنے آیا اور اسی طرح موبائل پے منٹس کا رجحان بڑھا۔ اس کے باوجود کہ صارفین اس طریقہ کار کے ذریعہ ادائیگی میں سیکورٹی خدشات کا شکار بھی رہے۔ رپورٹ کے مطابق دی مورٹ ای کامرس کا طریقہ کار ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف پایا گیا ہے تاہم نئے سال میں موبائل پے منٹس ٹرانسیکشن بڑھ کر 50 بلین تک چلے جانے کا امکان ہے۔ مارکیٹ گروتھ میں موبائل پے منٹس ٹرانسیکشن اور موبائل والٹس اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں سال 2014ء میں موبائل فون کے صارفین میں 800 ملین اضافہ ہوا جس سے موبائل فون کی کل تعداد بڑھ کر 2.7بلین پر آگئی۔