منی کنڈہ میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گولکنڈہ پولیس نے منی کنڈہ علاقہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی شخص کی موت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور گولکنڈہ پولیس نے اس مقدمہ رائے درگم پولیس سائبر آباد منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رمنا پر 17 مئی کی رات نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا اور اس حملہ کے بعد وہ گھر چلا گیا ۔ کل اچانک صحت بگڑنے کے سبب افراد خاندان نے رمنا کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ محمد منور نے متوفی کے بیٹے پرتاب کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس مقدمہ کو رائے درگم پولیس منتقل کردیا ۔ منی کونڈا کواٹرز کا علاقہ رائے درگم پولیس کے تحت آتا ہے ۔۔