منی پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل

نئی دہلی، 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے منی پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ادھہ پرساد پانڈے کے خلاف انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی جانچ کے لئے تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ وزارت کی طرف سے بدھ کو جاری حکم کے مطابق کمیٹی کے چے ئرمین اعلی تعلیم کے سابق کارگزار چیف جسٹس ٹی نند کمار سنگھ ہوں گے ۔ کمیٹی کے اراکین میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری جے کے ترپاٹھی اور سنٹرل یونیورسٹی ڈویزن کے ڈپٹی سکریٹری سرت سنگھ بنائے گئے ہیں۔منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کاشکریہ ادا کیا ہے ۔مسٹر پانڈے کو اکتوبر 2017میں منی پور یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا گیا تھا۔ وہ بنارس ہندو یونیورسٹی سے بھی وابستہ رہے ہیں۔