منی پور میں سماجی کارکن ایروم شرمیلا دوبارہ گرفتار ‘ تحویل میں دیدی گئیں

امپھال 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عدالتی احکام پر رہائی کے دو دن بعد آج منی پور کی سیول رائیٹس کارکن ایروم چانو شرمیلا کو آج پولیس نے اقدام خود کشی کے تازہ الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھی دیدیا ہے ۔ منی پور کے اڈیشنل ڈی جی سنتوش ماچرلہ نے بتایا کہ ہم نے شرمیلا کو آج صبح گرفتار کرکے پندرہ دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا ہے ۔ انہیں دو دن قبل ہی جیل سے رہا کیا گیا تھا ۔