برسلز 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یورپی کمیشن نے سعودی عرب کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا، جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے غیر مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔ یورپی یونین کی تیار کردہ فہرست میں شامل 16 ممالک کو یورپی ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فہرست فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بنیادوں پرتشکیل دی گئی ہے۔ یورپی کمیشن نے 2017 ئ میں منظور کیے گئے نئے قواعد و ضوابط کے تحت ایسے ممالک کی فہرست میں اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے بعد سے ریاض حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔