منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل پر سہ روزہ مفت میگا ہیلت کیمپ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ہمایوں نگر ، مہدی پٹنم پر چوتھا منیٰ فری میگا ہیلت کیمپ 2017 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جو 23 تا 25 دسمبر مذکورہ ہاسپٹل میں منعقد ہوگا ۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا 1 بجے دن اور 2 تا 5 بجے شام رہیں گے ۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ خاں ماہر امراض چشم نے بتایا کہ مفت میگا ہیلت کیمپ میں مفت رجسٹریشن ، مفت معائنے ، مفت الٹرا ساونڈ ، مفت دوائیں ، مفت ای سی جی ، مفت تشخیص ، مفت خون کے معائنے اور مفت عینکوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ اس کے علاوہ سرجریز پر 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی ۔ ڈاکٹر سید مجتبیٰ ابراہیم لیپرا اسکوپک سرجری ، ڈاکٹر نصیر مجاہد ای این ٹی ، ڈاکٹر احمد عبدالکبیر ( کان کی سرجری ) ، ڈاکٹر سارہ سلطانہ ماہر امراض چشم ، ڈاکٹر ٹیپو سلطان پیڈیاٹرک ، ڈاکٹر سچن نرکھیڈی نیوناٹالوجی ، ڈاکٹر سید اسرار حسین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ کیمپ کے آرگنائزر نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کیمپ سے قبل اپنے نام منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم پہنچ کر شخصی طور پر رجسٹرڈ کروا کر کارڈ بنوائیں ۔ عوام الناس سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس مفت طبی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347328390 ۔ 8712344355 پر ربط کریں۔۔

ڈگری اور پی جی فاصلاتی تعلیم میں راست داخلے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں ڈگری کامیاب امیدوار اپنے متعلقہ مضمون سے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ آخری تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کی گئی ۔ انٹر کامیاب امیدواروں کو بھی بی اے اور بی کام میں داخلے اسی تعلیمی سال کے لیے دئیے جارہے ہیں۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے 24510012 پر ربط کریں ۔۔