منگلور ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): دکھشنا کنٹرا اضلاع میں آج سنگھ پریوار کے بند کی اپیل پر زبردست ردعمل دیکھا گیا جب کہ دکانات بند اور سڑکیں ویران نظر آئیں چکمگلور ضلع میں اولیے بئیو کے مقام پر دتا پیٹھ جانے والی ایک بھکتوں کی بس پر مبینہ حملہ کے خلاف وشوا ہندوپریشد اور بجرنگ دل نے احتجاجی بند منانے کا اعلان کیا تھا ۔ بند کے دوران سنگباری کے واقعات میں 2 بسوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ بعد ازاں منگلور کے مقامات سے گروپورہ ، پراری جنکشن تک بجرنگ دل لیڈر شرن پمپول کی زیر قیادت ایک ریالی نکالی ۔ریالی کے دوران سنگھ پریوار کے کارکنوں نے نعرہ بازی بھی کی اور بسوں پر ہوئے حملہ کی مذمت کی گئی ۔